حیدر آباد 9 جنوری (یو این آئی) فارمولہ ای ریس معاملہ میں رقمی بے قاعد گیوں کے الزامات کے مقدمہ کو کالعدم قرار دینے کیلئے تلنگانہ کے سابق وزیر وبی آرایس کے کارگذار صدر تارک را مار او کی جانب سے داخل کردہ درخواست کی جمعہ کو فوری سماعت سے سپریم کورٹ نے انکار کر
دیا۔
اس مقدمہ کو کالعدم قرار دینے راو کی درخواست کو تلنگانہ ہائی کورٹ کی جانب سے مستر د کئے جانے کے بعد وہ عدالت عظمی سے رجوع ہوئے تاہم سپریم کورٹ کے چیف جسٹس سنجیو کھنہ کی زیر قیادت بینچ نے اس معاملہ کی فوری سماعت سے انکار کرتے ہوئے اس کی سماعت 15 جنوری تک ملتوی کردی-