the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی، 27 اگست (یواین آئی) سپریم کورٹ نے محرم کے جلوسوں کے لئے اجازت دینے سے جمعرات کو انکار کردیا اور کہا ہے کہ اس سے انارکی پھیلے گی اور ایک خصوصی برادری کو ہدف بنانے میں اضافہ ہوگا۔
اترپردیش کے اہم شیعہ لیڈر سید کلب جواد کی مفاد عامہ کی عذرداری کی سماعت کرتے ہوئے عدالت نے یہ حکم دیا۔
چیف جسٹس ایس اے بوبڈے کی صدارت والی تین ججوں کی بنچ نے عذرداری پر سماعت کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ ’’ہم کوئی حکم نہیں دینا چاہتے۔ ہم عذرداری پر غور نہیں کرنا چاہتے۔‘‘
دراصل اس عذرداری میں 30 اگست کو محرم کے موقع پر



جلوس نکالنے کے لئے مسلمانوں کے شیعہ برادری کے لئے اجازت طلب کی گئی تھی۔ جب عرضی گذار نے پوری رتھ یاترا کی اجازت کا حوالہ دیا تو عدالت عظمی نے کہا کہ یہ یاترا ایک نقطے سے دوسرے نقطے تک ایک ہی مقام پر تھی۔ عدالت نے کہا ’’لیکن آپ پورے ہندوستان کے لئے اجازت مانگ رہے ہیں۔‘‘
عدالت نے کہا کہ اس سنگین کورونا وبا کے دوران محرم کے جلوسوں کو نکالنے سے غیرضروری طور سے برادری کا نام خراب ہوگا۔
عرضی گذارنے جب درخواست کی کہ چونکہ شیعہ لکھنؤ میں مرکوز ہیں اس لئے وہاں اجازت دی جائے تو عدالت عظمی نے انہیں الہ آباد ہائی کورٹ جانے کو کہا۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.