نئی دہلی ، 28 جون (یو این آئی) سپریم کورٹ نے پیر کے روزگزشتہ سال کے کووڈ 19 لاک ڈاؤن کے بعد غیر امداد یافتہ پرائیوٹ اسکولوں کے طلباء سے سالانہ اورڈیولپمنٹ فیس وصول کرنے کی اجازت دینے کے دہلی ہائی کورٹ کے حکم پر روک لگانے سے انکار کردیا۔ سپریم کورٹ کے جسٹس اے ایم خانویلکر ، جسٹس دنیش مہیشوری اور جسٹس انیرودھ بوس کی بنچ نے ہائی کورٹ کے حکم پر روک لگانے کی دہلی حکومت کی دلیل پر سماعت کرتے ہوئے کہا ’’ ہم آپ کو سٹے دینے کے
خواہش مند نہیں ہیں ‘‘۔
سپریم کورٹ نے عرضی گزاروں کو ہائی کورٹ کے ڈویژن بینچ کے سامنے بھی اپنی شکایات اٹھانے کی ہدایت دی ، جو ابھی بھی گذشتہ ماہ کے حکم کی جانچ کر رہی ہے ، جسسے سنگل جج بینچ کی طرف سے جاری کیا تھا۔
دہلی ہائی کورٹ کی ایک بینچ میں سات جون کو جسٹس ریکھا پلی اور جسٹس امت بنسل نے واضح کیا تھا کہ عدالت سنگل جج بینچ کے 31 مئی کے حکم پر روک روک لگانے کی خواہشمند نہیں ہے اور وہ صرف دیگر فریقوں سے جواب طلب کرے گی۔