نئی دہلی،4مارچ(یواین آئی)سپریم کورٹ منی پور میں ماورائےعدالتی قتل کے معاملوں کی سماعت کےلئے بینچ پھر سے تشکیل دینے پر بدھ کو متفق ہوگئی۔
چیف جسٹس ایس اے بوبڑے کی صدارت والی بینچ نے کہا
کہ وہ ہولی کی چھٹی کے بعد بینچ پھر سے تشکیل دینے کی کوشش کرےگی۔
عرضی گزاروں کی طرف سے پیش سینئر وکیل کولن گونزالوس نے کہا کہ جسٹس مدن بی لوکُر کے ریٹائر ہونےکے بعد سے معاملوں کی سماعت نہیں ہوئی ہے۔