دہلی، 20 فروری (ذرائع) چندی گڑھ کے میئر کے انتخاب پر منگل کو ہوئی سنوائی کے دوران سپریم کورٹ نے ایک بے مثال فیصلہ سناتے ہوئے عام آدمی پارٹی-کانگریس اتحاد کے امیدوار کلدیپ کمار کو میئر قرار
دیا۔
سپریم کورٹ نے 8 ووٹوں جنہیں رد کیا گیا تھا، انہیں صحیح مانا اور 12 ووٹ جو پہلے صحیح تھے، انکو ملا کر 20 ووٹ ہوئے، جسکے بعد کلدیپ کمار کو میئر اعلان کیا گیا، بتادیں کہ چندی گڑھ میئر انتخاب کے بعد ایک ویڈیو وائرل ہوا تھا-