نئی دہلی، یکم اکتوبر (یو این آئی) سپریم کورٹ نے لاک ڈاؤن کے دوران رد کیے گئے ایئر ٹکٹ ریفنڈ کے سلسلے میں ڈائریکٹوریٹ جنرل سول ایوی ایشن (ڈی جی سی اے) کی نئی سفارشات کو جمعرات کو منظور کر لیا، ساتھ ہی پرواز کی خدمات فراہم کرنے والی کمپنیوں کو 31 مارچ 2021 مارچ تک مسافروں کے رد ٹکٹوں کی رقم لوٹانے کا وقت دیا ہے۔
جسٹس اشوک بھوشن، جسٹس آر سبھاش ریڈی اور جسٹس ایم آر شاہ کی بینچ
نے اوورسیز لیگل سیل کی عرضی کا نمٹارہ کرتے ہوئے ریفنڈ کے سلسلے میں ڈی جی سی اے کی تمام سفارشات مان لیں۔ بینچ نے یہ واضح کیا کہ جو ٹکٹ ایجنٹ کے ذریعے خریدے گئے ہیں‘ ان کے ایجنٹ کو کیے جائیں گے نہ کہ طیارہ مسافروں کو۔
سپریم کورٹ نے گذشتہ ہفتے عرضی کی شنوائی کرتے ہوئے فیصلہ محفوظ رکھ لیا تھا۔ عدالت نے کہا کہ تمام نجی پرواز کی کمپنیاں ڈی جی سی اے کی سفارشات پر عمل کرنے کے پابند ہیں۔