نئی دہلی، 02 اپریل (یو این آئی) سپریم کورٹ نے بدھ کو تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کے ایوان میں دیے گئے اس بیان پر سخت اعتراض ظاہر کیا کہ بھارت راشٹر سمیتی (بی آرایس) کے ایم ایل اے کے کانگریس میں شامل ہونے کے باوجود بھی ضمنی انتخابات نہیں ہوں گے۔
جسٹس بی آر گوائی اور جسٹس آگسٹین جارج مسیح کی بنچ نے ایوان میں وزیر اعلیٰ کے بیان پر ان کی کھنچائی کی۔ بنچ نے کہا کہ "اگر یہ ایوان
میں کہا جاتا ہے ، تو آپ کے معزز وزیر اعلی 10 ویں شیڈول کا مذاق اڑا رہے ہیں۔ "رام لیلا میدان " میں سیاست دانوں نے جو کہا وہ ایوان میں کہی گئی بات سے مختلف ہے۔
بنچ نے کہا کہ جب سیاست دان اسمبلی میں کچھ کہتے ہیں تو اس کا کچھ تقدس ہوتا ہے۔ در حقیقت یہ بات فیصلوں میں کہی گئی ہے کہ جب ہم قوانین کی تشریح کرتے ہیں تو ایوان میں بولنے والے معزز وزیر کے بیان کو اس قانون کی تشریح کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔