نئی دہلی، 18 دسمبر ( یواین آئی) سپریم کورٹ نے قابل اعتراض ٹویٹ معاملے میں اسٹینڈ اپ کامیڈین کنال کامرا اور کومک آرٹسٹ رچیتا تنیجا کے خلاف توہین عدالت کا نوٹس جاری کیا ہے جسٹس اشوک بھوشن ، جسٹس آر سبھاش ریڈی اور جسٹس ایم آر شاہ کی بنچ نےجمعہ کے روز دنوں کو نوٹس کے جواب کے لئے چھ ہفتے کی وقت دیا ہے ۔ عدالت نے اس بات کا نوٹس لیا ہے کہ اٹارنی جنرل کے کے وینوگوپال نے توہین عدالت کی کاروائی شروع کرنے کی منظوری دی ہے۔
عدالت نے دونوں معاملات میں تمام متعلقہ فریقین کے دلائل سننے کے بعد جمعرات
کو یہ حکم محفوظ رکھتے ہوئے کہا تھا ’’ہم کل (جمعہ کو) اپنا حکم جاری کریں گے‘‘ ۔
کنال کامرا پر الزام ہے انہوں نے عدالت عظمی اور اس کے ججوں کے خلاف توہین امیز ٹویٹس کئے تھے ، جب کہ کومک آرٹیسٹ رچیتا تنیجا نے السٹریشن کے ذریعے سپریم کورٹ اور حکومت کے مابین مبینہ ملی بھگت کو دیکھاتے ہوئے توہین امیز ٹویٹس کئے تھے ۔
کنال کامرا کے خلاف عرضی دائر کرنے والوں میں اے مشرا ، اسکند واجپئی اور شریرنگ کٹییشور شامل ہیں ، جبکہ رچیتا تنیجا کے خلاف قانون کے طالب علم آدتیہ کشیپ نے خلاف عرضی دائر کی ہے۔