نئی دہلی،24جولائی(ایجنسی)سپریم کورٹ نے ملک بھر میں ریت کی غیر قانونی کانکنی کے خلاف دائر عرضی پر مرکزی حکومت،پانچ ریاستوں اور مرکزی تفتیشی بیورو(سی بی آئی)کو بدھ کو نوٹس جاری کئے۔
جسٹس ایس اے بوب ڈے، کی صدارت والی بنچ نے مرکز اور سی بی آئی کے علاوہ -تامل ناڈو،پنجاب،مدھیہ پردیش
اور مہاراشٹر کو بھی نوٹس جاری کر کے جوابی حلف نامہ دائر کرنے کا حکم دیا۔
عدالت عظمیٰ نے ماحولیات اور کانکنی کی وزارتوں سے بھی جواب طلب کیا۔
جسٹس بوب ڈے نے مرکز کو حکم دیا کہ وہ پورے علاقہ میں ریت کی کھدائی کو دھیان میں رکھے بغیر ریت کی کانکنی پروجیکٹس کیلئے کوئی ماحولیاتی منظوری نہ دے۔