نئی دہلی، 8 اپریل (یو این آئی) سپریم کورٹ مدھیہ پردیش پروفیشنل ایگزامینیشن بورڈ (ویاپم) کے سوالیہ پرچہ لیک خلاصہ کرنے کا دعوی کرتے ہوئے مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) سے جانچ کا حکم دینے کی مانگ والی عذرداری پر پیر کو سماعت کرے گی چیف جسٹس این۔ وی رمنا کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے جمعہ کو مدھیہ پردیش میں مقیم آر ٹی آئی کارکن ڈاکٹر آنند رائے کی عرضی کو جلد سماعت کے لیے قبول کر لیا سینئر وکیل وویک تنکھا نے 'خصوصی تذکرہ' کے دوران آج جلد سماعت کی درخواست کی تھی۔ انہوں نے بنچ کو
بتایا کہ مدھیہ پردیش ٹیچر کی اہلیت کے امتحان کے سوالیہ پرچہ لیک کیس کا اہم ملزم ضمانت پر باہر ہے، جب کہ وِسل بلوور کو مدھیہ پردیش پولیس نے جمعرات کی رات گرفتار کیا تھا۔
مدھیہ پردیش ہائی کورٹ کی جانب سے ان کی گرفتاری پر روک لگانے کی درخواست کو خارج کرنے کے بعد ڈاکٹر رائے نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا۔
عرضی گزار کا دعویٰ ہے کہ اس نے ویاپم اور ایمس گھوٹالے کے معاملات کو بے نقاب کیا تھا۔ اپنی عرضی میں انہوں نے سپریم کورٹ سے ان گھوٹالوں کی جانچ سی بی آئی سے کرانے کا حکم دینے کی اپیل کی ہے۔