the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

پیرس پیرا اولمپکس 2024 میں ہندوستان کتنے تمغے جیت سکتا ہے؟

10 تمغے
20 تمغے
30 تمغے
نئی دہلی، 17 دسمبر ( یواین آئی) شہریت (ترمیمی)ایکٹ(سی اےاے2019) کے خلاف 17 دسمبر کی رات جامعہ ملیہ اسلامیہ(جے ایم آئی) اور علی گڑھ مسلم یونیورسٹی(اے ایم یو) کے طلبا نے آئین کے مطابق پرامن احتجاجی مظاہرہ کیا جس پردہلی پولیس اور یو پی پولیس نے بلا اجازت کیمپس میں داخل ہوکر ظلم و بربریت کا وحشیانہ مظاہرہ کیا۔ طلبا کے مطابق سی اےاے 2019 بنیادی طور آئین کی خلاف ورزی کر تا ہے ۔ مودی حکومت سی اےاے 2019کے توسل سے ملک کے سیکولر ڈھانچے کوختم کرنے کے درپے ہے ۔یہی سبب ہے کہ ملک کی مختلف یونیورسٹیوں کے طلبا سمیت سیکولر ذہن کے عوام مسلسل سی اے اے 2019 کی پُرزورمخالفت کر رہے ہیں اور پولیس آواز کو



دبانے کے لیے جبراً لاٹھی چارج اور آنسو گیس کے گولے چھوڑ رہی ہے جن کے نتیجے میں سیکڑوں طلباشدیدطور پر زخمی ہو رہے ہیں ۔
اس درمیان اے ایم یو اور جے ایم آئی نے وقت سے پہلےموسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا ہے جس کے پیش نظر علی گڑھ مسلم یونیورسٹی اولڈ بوائز اسوسی ایشن، دہلی جامعہ ملیہ اسلامیہ اولڈ بوائز اسوسی ایشن اور دہلی اقلیتی کمیشن نے 16 دسمبرکی رات،دوبجے چیف جسٹس کے یہاں عرضی تیار کرکے( مینشن) کی کوشش کی جسے سپریم کورٹ کے رجسٹرار جنر ل نے آئین کی دفعہ 32 کے تحت اس کے لیے وقت مقرر کر دیا ۔ سپریم کورٹ میں آج اسی رٹ پر سی جے آئی سیمیت تین رکنی بنچ نے تمام عرضی گزاروں کے دلائل سنے ۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.