نئی دہلی، 16 مارچ (یو این آئی) کیرلہ اور پنجاب حکومت کےبعد اب راجستھان کی اشوک گہلوت حکومت نے شہریت ترمیمی قانون (سی اےاے) کی آئینی حیثیت کو سپریم کورٹ میں پیر کو چیلنج کیا ہے۔
راجستھان کے ایڈیشنل سالیسیٹر جنرل منیش سنگھوی کی
جانب سے دائر عرضی میں سی اے اے کو منسوخ کرنے کی عدالت عظمی سے درخواست کی ہے۔
مسٹر سنگھوی نے آئین کے آرٹیکل 131 کے تحت سی اے اے کے خلاف سوٹ دائر کیا ہے جس میں سی اے اے کو آئین کے دفعہ 14، 21 اور 25 کے تحت بنیادی حقوق کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔