نئی دہلی، 27 مئی (یو این آئی) سپریم کورٹ ملک بھر لاک ڈاؤن کے دوران ملک کے مختلف حصوں میں پھنسے مزدوروں کو ان کے گھروں تک پہنچانے کے لیے ریاستی حکومتوں کو کرایہ برداشت کرنے اور کھانے پینے کی سہولت فراہم کرنے سمیت کئی عبوری حکم جمعرات کو جاری کئے۔
جسٹس اشوک بھوشن، جسٹس سنجے کشن کول اور جسٹس ایم آر شاہ کی بینچ نے مرکزی حکومت اور مختلف ریاستی حکومتوں اور کچھ مداخلت کاردرخواست گزاروں کی جانب سے پیش وکلاء کی دلیلیں سننے کے بعد اہم ہدایات جاری کئے۔
عدالت نے کہا کہ ملک کے مختلف حصوں میں پھنسے تارکین وطن محنت کشوں کو ان کے
گھر تک پہنچانے کے لئے ان سے نہ تو ریل کا کرایہ لیا جائے گا، نہ ہی بس کرایہ۔
عدالت نے کہا کہ ان مزدوروں کے کرایہ پر آنے والا خرچ متعلقہ ریاستوں کی طرف سے اشتراک کیا جائے گا۔اتنا ہی نہیں، مختلف مقامات پر پھنسے ہوئے مزدوروں کو متعلقہ ریاست یا مرکز کے زیر انتظام صوبہ کھانے پینے کی سہولت فراہم کرائیں گے۔ مزدوروں کو دی جانے والیسہولتوں کے بارے میں تشہیر کیا جانا ضروری ہوگا۔
عدالت نے کہا کہ روانگی مرکز پر ان تارکین وطن محنت کشوں کو کھانے پینے کی سہولت متعلقہ ریاست دستیاب کرائیں گی جبکہ سفر کے دوران یہ سہولت ریلوے مہیا کرائے گی۔