حیدرآباد16ستمبر(یواین آئی) سپریم کورٹ نے حیدرآباد کی حسین ساگرجھیل میں گنیش مورتیوں کے وسرجن کی اجازت دے دی ہے۔
عدالت اعظمی نے واضح کیا
کہ صرف اس سال حسین ساگر میں مورتیوں کے وسرجن کی اجازت دی جا رہی ہے۔
تلنگانہ حکومت نے تلنگانہ ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل کی تھی۔