نئی دہلی،11جون(ایجنسی)سپریم کورٹ نے اترپردیش کے وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ کے خلاف مبینہ طورپر قابل اعتراض تبصرہ کرنے کے معاملے میں گرفتار صحافی Prashant Kanojia پرشانت قنوجیا کو منگل کو بڑی راحت دیتے ہوئے انہیں ضمانت پر فوراً رہا کرنے کاحکم دیا ہے۔
جسٹس اندرا بینرجی اورجسٹس اجے رستوگی کی تعطیلی بینچ نے پرشانت کی بیوی جگیشا اروڑا کی اپیل کی سماعت کے دوران اترپردیش پولیس کی کارروائی اور نچلی عدالت کے ذریعہ 22جون تک آئینی حراست میں بھیجنے کے فیصلے کی مذمت کی۔
عدالت نے واضح کیا کہ ٹویٹر پر پرشانت کے پوسٹ کو صحیح نہیں
ٹھہرایا جاسکتا،لیکن اس کی وجہ سے پولیس کی کارروائی بھی صحیح نہیں کہی جاسکتی۔
سماعت کے دوران اترپردیش حکومت کی جانب سے اڈیشنل سالیسیٹر جنرل وکرم جیت یبنرجی نے دلیل دی کہ ملزم کو جیوڈیشیل مجسٹریٹ نے آئینی حراست میں بھیجا ہے،اس لئے اس معاملے میں آئین کے آرٹیکل -32 کے تحت دائر عرضی پر سماعت نہیں کی جانی چاہئے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ ملزم کو ضمانت پر رہائی کےلئے نچلی عدالت یا ہائی کورٹ کا رخ کرنا چاہئےتھا،لیکن جسٹس بینرجی نے کہا سپریم کورٹ انصاف کےلئے آئین کے آرٹیکل -142کے تحت فراہم کردہ حقوق کے دائرے میں کوئی بھی حکم جاری کرسکتا ہے۔