نئی دہلی، یکم مئی (یو این آئی)سپریم کورٹ نے معروف وکیل پرشانت بھوشن کے خلا ف گجرات میں درج ایف آئی آر کے مدنظر پولیس کارروائی پر جمعہ کو روک لگا دی اور ریاستی پولیس سے جواب طلب کیا۔
جج اشوک بھوشن اور جج سنجیو کھنہ پر مشتمل
بنچ نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ کی گئی سماعت کے دوران مسٹر بھوشن کے دلائل سننے کے بعد گجرات پولیس کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کیا۔
عدالت نے ریاستی پولیس کو دو ہفتہ کے اندر جواب دینے کی ہدایت دی