: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
نئی دہلی، 22 فروری(یواین آئی)صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا سید ارشد مدنی کی ہدایت پر جمعیۃ علماء قانونی امداد کمیٹی کی جانب سے دائر عرضی پر سماعت کرتے ہوئے مذہب تبدیل کرانے کے الزام میں گرفتار عرفان خواجہ خان کی آج سپریم کورٹ نے ضمانت منظور کرلی ہے۔
جمعیہ کی جاری کردہ ر یلیز کے مطابق دور کنی بینچ نے اپنے حکم نامہ میں کہا کہ چلی عدالت ملزم کو مقامی عمائنڈ اور کھڑے کرنے کے لئے دباؤ نہ ڈالے بلکہ ملزم کو اتر پردیش کے باہر کا بھی ضمانتدار مہیا کرنے کی سہولت دے۔
عدالت نے نچلی عدالت کو مزید حکم دیا کہ وہ ملزم کی ضمانت کی شرائط طئے کرے نیز یہ بھی حکم دیا کہ ملزم مقدمہ کی تاریخوں کے علاوہ اتر پردیش صوبہ میں داخل ہونے سے گریز کرے-
سپریم کورٹ میں آج جیسے ہی عدالتی کارروائی کا آغاز ہو ایوپی حکومت کی نمائندگی کرنے والے ایڈیشنل سالیسٹر جنرل کے ایم نٹراجن نے عدالت کو کہا کہ عدالت ملزم کو سخت شرائط کے ساتھ ضمانت پر رہا کر سکتی ہے نیز ملزم کو اس کے خلاف عائد الزامات کی بنیاد پر ضمانت دی جانی چاہئے نا کہ دوسرے ملزمین کو اس کا فائدہ نہ مل سکے۔