the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

کانگریس
جھارکھنڈ مکتی مورچہ
بی جے پی
نئی دہلی، 7 دسمبر (یو این آئی) سپریم کورٹ نے بھیما کوریگاؤں تشدد کیس میں سماجی کارکن اور وکیل سدھا بھاردواج کو بمبئی ہائی کورٹ کی طرف سے دی گئی ضمانت کو چیلنج کرنے والی قومی جانچ ایجنسی (این آئی اے) کی اپیل منگل کے روز مسترد کر دی جسٹس یو یو للت، جسٹس روندر بھٹ اور جسٹس بیلا ترویدی نے اپیل کو خارج کر دیا۔ بنچ نے بمبئی ہائی کورٹ کے فیصلے کو قانونی قرار دیتے ہوئے مداخلت کرنے سے انکار کردیا۔
خیال رہے بمبئی



ہائی کورٹ نے یکم دسمبر کو سدھا بھاردواج کی ضمانت کی درخواست قبول کر لی تھی، جو 28 اکتوبر 2018 سے جیل میں ہیں۔ ان کی ضمانت کی شرائط طے کرنے کے لیے 8 دسمبر کی تاریخ مقرر کی گئی ہے۔
چیف جسٹس این وی رمن کی سربراہی والی بنچ کے سامنے’خصوصی تذکرہ‘ کے تحت اپیل پر جلد سماعت کے لیے این آئی اے کی طرف سے عرضی داخل کی گئی تھی۔
این آئی اے نے سدھا بھاردواج کو ضمانت دینے کے ہائی کورٹ کے حکم کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل کی تھی۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.