: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
نئی دہلی/نینی تال، 3 جنوری (یو این آئی) سپریم کورٹ نے ہلدوانی میں انٹر اسٹیٹ بس ٹرمینل (آئی ایس بی ٹی) کیس میں بدھ کو جاری اپنے اہم فیصلے میں جمود برقرار رکھنے کی ہدایات دی ہیں جسٹس بی آر گاوائی اور جسٹس سندیپ مہتا کی ڈبل بنچ نے ہلدوانی کے رہائشی روی شنکر جوشی کی اپیل پر یہ
حکم جاری کیا ہے ڈبل بنچ نے تمام فریقین کو نوٹس بھی جاری کر دیئے ہیں روی شنکر جوشی کی جانب سے اتراکھنڈ ہائی کورٹ کے 23 اگست 2023 کے حکم کو چیلنج کیا گیا تھا جس میں چیف جسٹس وپن سانگھی کی قیادت والی بنچ نے پی آئی ایل کو مسترد کر دیا تھا اور ریاستی حکومت کے فیصلے میں مداخلت کرنے سے انکار کر دیا تھا۔