حیدرآباد،25 نومبر(ذرائع)گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن کے حدود میں ہاؤسنگ سوسائٹیز کیلئے سپریم کورٹ نے فیصلہ سنایا ہے۔ عدالت نے ہاؤسنگ سوسائٹیز کو دی گئی زمین کی الاٹمنٹ منسوخ کر دی ہے۔ یہ فیصلہ چیف جسٹس سنجیو کھنہ کی سربراہی میں ایک بینچ نے جاری کیا۔
اس سال 8 ستمبر 2024 کو تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ ریونت
ریڈی نے حیدرآباد کے رویندر بھارتی میں ان پلاٹس کی اسناد تقسیم کی تھیں۔
گریٹر حیدرآباد کے حدود میں عوامی نمائندوں، سرکاری افسران اور صحافیوں کے لیے حکومتوں نے زمینیں الاٹ کی تھیں۔ لیکن حکومت کی ان الاٹمنٹس کو چیلنج کرتے ہوئے راو بی چیلیکانی نے سپریم کورٹ میں عرضی داخل کی تھی، جس پر سپریم کورٹ نے حتمی فیصلہ سنا دیا ہے۔