: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی، 13 جنوری (یو این آئی) سپریم کورٹ نے جمعہ کو دہلی پولیس سے مذہبی اجتماعات میں مبینہ طورپر نفرت انگیز تقاریر کے معاملے میں پیش رفت رپورٹ داخل کرنے کو کہا چیف جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ اور جسٹس پی ایس نرسمہا کی بنچ نے دہلی پولیس کو دسمبر 2021 میں قومی دارالحکومت میں مذہبی اجتماعات میں دی گئی
مبینہ نفرت انگیز تقاریر کے سلسلے میں مئی 2022 میں درج کی گئی ایف آئی آر کے تعلق سے ایک رپورٹ داخل کرنے کی ہدایت کی بنچ نے سماجی کارکن تشار گاندھی کی طرف سے دائر توہین عدالت کی درخواست کی سماعت کرتے ہوئے کہا کہ 2021 کے واقعہ کے سلسلے میں مئی 2022 میں درج کی گئی ایف آئی آر میں کوئی "واضح پیش رفت" نہیں ہوئی ہے۔