: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
نئی دہلی، 5 فروری (یو این آئی) ایک اہم پیش رفت میں سپریم کورٹ نے منگل کو مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) کو ہدایت دی کہ جوائنٹ ڈائریکٹر اور ایچ او زیڈ، نارتھ ایسٹ زون، دتلا سرینواس ورما کو خصوصی تفتیشی ٹیم (ایس آئی ٹی) کے سربراہ کے عہدے سے آزاد کرنے اجازت
دی، جو منی پور میں مبینہ ماورائے عدالت قتل کی تحقیقات کر رہی ہے چیف جسٹس سنجیو کھنہ، جسٹس سنجے کمار اور جسٹس کے وی وشواناتھن کی بنچ نے منی پور میں مسلح افواج کے خلاف الزامات سے متعلق طویل عرصے سے زیر التوا معاملے کی سماعت کرتے ہوئے سی بی آئی کی درخواست کو منظوری دی۔