the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی، 23 اپریل (یو این آئی) سپریم کورٹ میں کووڈ19 وبا کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر از خود نوٹس کے معاملے کی شنوائی منگل تک کے لیے جمعہ کو ملتوی کر دی گئی ساتھ ہی عدالت نے سینیئر ایڈووکیٹ ہریش سالوے کو انصاف دوست کی ذمہ داری سے فارغ کر دیا مسٹر سالوے نے معاملے کی شنوائی کے دوران چیف جسٹس آف انڈیا ایس اے بوبڈے، جسٹس ایل ناگیشوری راؤ اور جسٹس ایس رویندر کی بینچ سے درخواست کی کہ انصاف دوست کی ذمہ داری سے انھیں فارغ کر دیں۔
مسٹر سالوے کا یہ اقدام کچھ سینیئر وکلاء کی جانب ان کی تنقید کیے جانے



کے بعد ہوا ہے۔ انہوں نے کہا،’میں نہیں چاہتا کہ یہ معاملہ اس الزام کے سائے میں سنا جائے کہ چیف جسٹس آف انڈیا کے ساتھ دوستی ہونے کے ناطے ہی میری تقرری انصاف دوست کے طور پر ہوئی ہے‘۔
اس معاملے میں سینیئر وکلاء کے شائع بیانوں کے سلسلے میں جسٹس بوبڈے نے بھی ناراضگی کا اظہار کیا۔ ان وکلاء نے مسٹر سالوے کو انصاف دوست بنائے جانے کی تنقید کی تھی۔
بینچ نے کہا کہ مسٹر سالوے کو انصاف دوست کی ذمہ داری سے فارغ کیا جاتا ہے اور معاملے کی آج سماعت بند کی جاتی ہے۔ اب اس معاملے کی شنوائی منگل کے روز ہوگی۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.