نئی دہلی، 8 دسمبر (یو این آئي) وزیر اطلاعات ونشریات پرکاش جاوڈیکر نے کہا ہے کہ کسانوں کے ذریعہ کیے گئے 'بھارت بند' کو سیاسی جماعتوں کی حمایت ایک منافقت ہے مسٹر جاوڈیکر نے ٹویٹ کرکے کہاکہ "کانگریس کی
زیرقیادت ترقی پسند اتحاد (یو پی اے) حکومت زراعتی پیداوار منڈی کمیٹی (اے پی ایم سی) کو ختم کرنے کے لئے قانون لائی تھی۔
ٹھیکے پرکھیتی باڑی بھی ان پارٹیوں کے زیر اقتدار کئی ریاستوں میں نافذ کی گئی تھی۔