: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
نئی دہلی، 30 دسمبر(یو این آئی)کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نےپارٹی کارکنوں سے شہریت ترمیمی قانون کےخلاف پورےملک میں ہورہے مظاہروں کے دوران ہلاک ہونےوالوں کے اہل خانہ سے مل کر انہیں امداد کرنےکی اپیل کی مسٹر راہل گاندھی نے پیر کو کہا ہےکہ خود متاثر اہل خانہ سے مل کر ان کی مدد کرنےکی کوشش کررہےہیں۔ آسام میں دو دن پہلےانہوںنے متاثرہ اہل خانہ کے اراکین سے مل کر
ان کےمسائل سنے اور ریاستی کانگریس کے لیڈرں کو ان کی امداد کرنے کے لئےکہاہے انہوں نے ٹوئٹ کیا کہ ’’شہریت ترمیمی قانون کے خلاف پورےملک میں ہوئے مظاہروں میں کئی لوگ زخمی ہوگئےہیں اور کچھ مارےگئے ہیں۔ میں کانگریس کارکنوں سے متاثروں کے اہل خانہ سے ملنے اور انہیں سبھی ضروری سہولیات مہیا کرانے کی درخواست کرتا ہوں۔ سنیچر کو میں بھی آسام میں مارے گئے دو نوجوانوں سے ملا ہوں۔