لکھنؤ:05 مارچ(یواین آئی) اترپردیش سنی سنٹرل وقف بورڈ نے جمعرات کو ریاستی راجدھانی میں ہوئی میٹنگ میں اجودھیا میں عدالت کی جانب سے دی گئی پانچ ایکڑ زمین پر مسجد کی تعمیر اور اس پر دیگر رفاہی تعمیرات کی دیکھ
بھال کے لئے مجوزہ ٹرسٹ کے اعلان کو مؤخر کردیا ہے۔
مجوزہ ٹرسٹ مسجد کے ساتھ ر فاہی اسپتا ل اور عوامی لائبریری کی بھی تعمیر کرائے گا۔
مجوزہ ٹرسٹ کا نام’انڈو اسلامک کلچر سنٹر‘رکھے جانے کا امکان ہے۔