دہلی، 26 اپریل (ذرائع) دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کی اہلیہ سنیتا کیجریوال لوک سبھا انتخابات میں عام آدمی پارٹی کے لیے مہم چلائیں گی۔ پارٹی کے سینئر لیڈر آتشی نے جمعہ کو اس کا اعلان کیا۔ آتشی نے کہا کہ وہ ہفتہ کو مشرقی دہلی
لوک سبھا سیٹ پر روڈ شو کے ساتھ اپنی انتخابی مہم کا آغاز کریں گی۔
دہلی حکومت کے وزیر آتشی نے یہاں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا، "سنیتا کیجریوال دہلی کے لوگوں سے عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کے لیے ووٹ اور آشیرواد مانگیں گی۔"