حیدرآباد، 14 اکتوبر (یو این آئی)شہر حیدرآبادکے ٹینک بنڈ پر سنڈے فنڈے پروگرام کی کامیابی کے بعد ہر اتوار کو تاریخی چارمینارکے دامن میں بھی اسی طرح کے پروگرام کی تجویز کے سلسلہ میں حیدرآبادکے رکن پارلیمنٹ اسد الدین اویسی نے آج مناسب تیاریوں کے لئے چارمینارکے اطراف
کے علاقوں کامعائنہ کیا۔
ان کے ساتھ ملک پیٹ کے مجلسی رکن اسمبلی احمد بلعلہ،کمشنرپولیس حیدرآباد انجنی کمار، سکریٹری محکمہ بلدی نظم ونسق وشہری ترقی اروند کماراور دوسرے موجود تھے۔
اس دورہ کے بعد اروند کمار نے سوشیل میڈیا کے اہم پلیٹ فارم ٹوئیٹر کے ذریعہ اس بات کی اطلاع دی۔