حیدر آباد، یکم جون (یو این آئی) تلنگانہ کے گورنر ڈاکٹر تمیل سائی سندر راجن نے جمعہ کو ریاست کے یوم تاسیس کے موقع پر ریاست کے عوام کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی۔ یہاں ایک پیغام میں ڈاکٹر سندر راجن نے
کہا، یہ خوشی کا موقع پوری دنیا میں تلنگانہ کے لوگوں کے دلوں کو خوشی اور فخر سے بھر دیتا ہے۔ یوم تاسیس کی بہت اہمیت ہے کیونکہ یہ ہمیں بہت سے نوجوانوں کی جانب سے علیحدہ تلنگانہ ریاست کے مطالبے میں دی گئی عظیم قربانیوں کی یاد دلاتا ہے۔