نئی دہلی/14مئی(ایجنسی) سنندا پشکر کی موت کے چار سال بعد دہلی پولس نے آج پٹیالہ ہائوس کورٹ میں چارج شیٹ فائل کی۔ میٹروپولیٹن مجسٹریٹ دھرمیندر سنگھ کی عدالت میں چارج شیٹ دفعہ 306اور 498اے کے تحت داخل کی گئی۔
اس معاملے میں اگلی سماعت 24مئی کو ہوگی۔ اس معاملے میں ایف آئی آر دفعہ302کے تحت درج کی گئی تھی۔ محترمہ پشکر 17فروری 2014کو لیلا ہوٹل کے کمرہ نمبر 345میں مشتبہ حالت میں مردہ پائی گئی تھیں۔
Noori Nastaleeq"; font-size: 18px; text-align: start;">چارج شیٹ کے مطابق تھرور شک کے دائرے میں ہیں، لیکن ان کے خلاف ثبوت کافی نہیں ہیں۔ اس معاملے کی آئندہ سماعت 24 مئی کو ہوگی۔ کانگریسی لیڈر ششی تھرور کی بیوی سنندا پشکر 17 جنوری 2014 کو دہلی کے ایک ہوٹل میں مشکوک حالت میں ملی تھیں۔
حادثہ سے کچھ دن پہلے ان کی پاکستانی صحافی مہر ترار کے ساتھ ٹوئٹر پر زبردست بحث بھی ہوئی تھی۔ اس بحث کی مبینہ وجہ ششی تھرور اور مہر ترار کے درمیان قربت بتائی جاتی ہے۔