نئی دہلی، 18 اگست (یو این آئی) دہلی کی ایک عدالت نے بدھ کے روز کانگریس لیڈر ششی تھرور کو ان کی اہلیہ سنندا پشکر کی موت کے معاملے میں تمام الزامات سے بری کردیا خصوصی جج گیتانجلی گوئل نے مسٹر تھرور کو ان الزامات سے بری کرتے ہوئے بانڈ بھرنے کی بھی ہدایت دی دوسری جانب عدالت کے فیصلے پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کیرالہ کے ترواننت پورم سے رکن پارلیمنٹ تھرور نے کہا کہ پچھلے ساڑھے سات سال ان کے لیے کافی مشکل رہے۔
واضح رہے کہ
محترمہ پشکر 17 جنوری 2014 کی رات قومی دارالحکومت دہلی کے دی لیلا ہوٹل میں مردہ پائی گئی تھیں۔ اس سلسلے میں دہلی پولیس نے مسٹر تھرور کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعات 498 اے اور 306 (خودکشی پر اکسانے) کے تحت مقدمہ درج کیا تھا۔
دہلی پولیس نے سال 2019 میں مسٹر تھرور پر محترمہ پشکر کو خودکشی پر اکسانے کے لیے قتل کے الزام میں مقدمہ چلانے کی اجازت مانگی تھی۔
خصوصی جج گوئل نے آج ورچوئل طریقے سے سماعت کے دوران مسٹر تھرور کو بری کرنے کا فیصلہ سنایا۔