: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
کوالالمپور، 20 جولائی (یو این آئی) سلطان ابراہیم سلطان اسکندر کو ملائیشیا کے نئے بادشاہ کے طور پر ہفتہ کو ملائیشیا کے کوالالمپور کے نیشنل پیلس میں منعقدہ ایک شاندار تقریب میں باضابطہ طور پر تاج پہنایا گیا۔ تقریب میں وزیر اعظم انور ابراہیم نے ان کی کابینہ کے ارکان کے ساتھ ساتھ برونائی کے سلطان حاجی حسن البولکیہ اور بحرین کے شاہ حمد بن عیسیٰ الخلیفہ سمیت غیر ملکی معززین اور
مہمانوں نے شرکت کی۔ ملک بھر میں ٹیلی ویژن پر نشر ہونے والے اپنے شاہی خطاب میں ، سلطان ابراہیم نے عوام اور قوم کے لیے دیانتداری، ایمانداری، انصاف پسندی اور ہمدردی کے ساتھ حکومت کرنے کا عہد کیا۔ انہوں نے کہا کہ میں اپنے فرائض کو دیانتداری اور ایمانداری سے ادا کروں گا اور ملک کی بھلائی اور خود مختاری کے تحفظ کے لیے معاشرے کے تمام طبقات کا مکمل خیال رکھتے ہوئے غیر جانبداری سے حکومت کروں گا۔