چنڈی گڑھ ، 12 اپریل (یو این آئی) شرومنی اکالی دل نے پارٹی کے بانی صدر پر کاش سنگھ بادل کے صاحبزادے مسٹر سکھبیر سنگھ بادل کو اتفاق رائے سے صدر منتخب کیا۔
اس سلسلے میں پارٹی کے اعلی عہدیداروں کی میٹنگ ہوئی جس میں اتفاق رائے سے انہیں اس عہدے کے لیے منتخب کیا گیا۔ وہ پر کاش سنگھ بادل کے صاحبزادے اور بی جے پی کے ساتھ سابقہ اتحادی
حکومت میں نائب وزیر اعلی رہ چکے ہیں۔
پارٹی کے صدر منتخب ہونے کے بعد انہوں نے کہا کہ وہ پنچ خالصہ کی پوری طرح سے پاسداری کریں گے۔ واضح رہے کہ اکال تخت نے انہیں سزا کے طور تمام عہدوں سے ہٹانے کی سفارش کی تھی، اس سلسلے میں اکال تخت کے جتھے دار گیانی رگھبیر سنگھ نے اکالی دل کی ورکنگ کمیٹی کو یہ ہدایت دی تھی کہ انہیں پارٹی کے عہدوں سے ہٹایا جائے،