کابل،28اپریل(یو این آئی)افغانستان کے صوبے ہلمند میں خود کش کار بم دھماکے کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک اور 7زخمی ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق خودکش کار بمبار نے جنوبی ہلمند میں ناد علی ڈسٹرکٹ میں واقع آرمی بیس کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک اور 7 زخمی ہوئے۔
واقعے کے فوری بعد آرمی بیس کو
سیکورٹی فورسز نے گھیرے میں لے لیا اور امدادی کارروائیاں کرتے ہوئے ہلاک افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا۔
اس واقعے کی ذمہ داری کسی بھی گروپ نے تاحال قبول نہیں کی ہے، تاہم افغان طالبان کی جانب سے’ الخندق‘ کے نام سے تازہ کارروائیاں کرنے کا حال ہی میں اعلان کیا گیا ہے۔
یو این آئی،اظ