واشنگنٹن، 17 نومبر (رائٹر) امریکہ نے کہا ہے کہ سوڈان نے شمالی کوریا کےساتھ سبھی طرح کے تجارتی اور فوجی تعلقات منقطع کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے جس کا امریکہ نے خیرمقدم کیا ہے۔
امریکی وزارت خارجہ نے کل جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ سوڈان کے اس فیصلے کا مریکہ خیرمقدم
کرتا ہے اور وہ اس معاملے میں سوڈان کا ساتھ دیتا رہے گا تاکہ اس پر پوری طرح عمل کیا جاسکے۔
خرطوم میں امریکی سفارتکار اور سوڈانی وفد کی میٹنگ کے بعد سوڈان کی وزارت خارجہ نے یہ بیان جاری کیا تھا کہ وہ شمالی کوریا کے ساتھ اپنے سبھی طرح کے تجارتی اور فوجی تعلقات کو ختم کرنے کا پابند ہے۔