ممبئی29 ستمبر(یو این آئی) سر ایچ این ریلائنس فاونڈیشن اسپتال میں مغربی ہند کا پہلا مائیٹرا کلپ پروسیجر کیا گیا جن دو مریضوں پر یہ پروسیجر کیا گیا، انہیں 48 گھنٹوں کے اندر اسپتال سے چھٹی دے دی گئی اس سلسلے میں سر ایچ این ریلائنس فاونڈیشن اسپتال میں کنسلٹنٹ، کارڈیولوجسٹ ڈاکٹر مولک پاریکھ نے کہا”سنگین مائٹرل ریگ گریٹیشن (لیک) سے نبردآزما مریض اب ممبئی میں دستیاب مائٹراکلپ تھیرپی سے مستفیض ہونگے۔“
سر ایچ این ریلائنس فاونڈیشن اسپتال میں کنسلٹنٹ، کارڈیولوجسٹ ڈاکٹر نہار مہتہ نے کہا: ”مائٹرل والؤ کے رساؤ سے متاثر کئی مریضوں کو سانس لینے میں تکلیف کی وجہ سے بار بار اسپتال میں بھرتی ہونا پڑتا تھا لیکن اب ان کا علاج اس تھیرپی سے کے جاسکتا ہے اور اس میں اوپن ہارٹ سرجری کا جوکھم بھی نہیں ہے۔“
سر ایچ۔ این ریلائنس فاونڈیشن
اسپتال کے سی ای او ڈاکٹر ترنگ گیان چندانی نے کہا: ہم مریضوں کو عالمی سطحی خدمات، انفرااسٹرکچر اور کلینکل مدد دینے میں سب سے آگے ہیں۔ بہتر دیکھ بھال، نگہداشت اور پوری لگن اور محنت کے ساتھ ہم اپنے سبھی مریضوں کا خیال رکھتے ہیں۔“
سر ایچ۔ ایچ۔ این ریلائنس فاونڈیشن اسپتال میں ممبئی کی پہلی مائٹرا کلپ پروسیجر کو انجام دینے والی ٹیم بہت سے ہارٹ اسپیشلسٹوں کو ملا کر بنی تھی۔ اس میں شامل تھے۔ ڈاکٹر نہار مہتہ، ڈاکٹر مولک پاریکھ، ڈاکٹر اے بی مہتہ اور ڈاکٹر ایس آر ہانڈا۔ اس کے علاوہ انیستھٹسٹ ڈاکٹر ہارویسپ پنتھکی اور ڈاکٹر کرتیکا شرما بھی ٹیم کا حصہ تھے۔
یہ عمل ڈاکٹر مولک پاریکھ، کنسلٹنٹ۔ کارڈیولوجسٹ، سر ایچ۔ این ریلائنس فاونڈیشن اسپتال اورڈاکٹر نہار مہتہ، کنسلٹنٹ کارڈیولوجسٹ، سر ایچ این ریلائنس فاونڈیشن ہاسپٹل کے ذریعہ کیا گیا۔