نئی دہلی، 9 اکتوبر(یو این آئی) ملکی طور پر تیار کردہ نئی نسل کا اینٹی ریڈی ایشن میزائل 'رودرم' کا آج اوڈیشہ کے وہیلر جزیرے سے کامیابی کے ساتھ تجربہ کیا گیا۔
رودرم پہلی اینٹی تابکاری میزائل ہے اور اسے دفاعی تحقیق اور ترقیاتی ادارہ (ڈی آر ڈی او) نے فضائیہ کے لئے تیار کیا ہے۔ رودرم کو آج سکھوئی 30 لڑاکا طیارے سے داغا کیا گیا اور اس نے تابکاری کے ہدف کو نشانہ
بنایا۔
فی الحال، اس میزائل کے لانچنگ پلیٹ فارم کے طور پر سکھوئی 30 کو منتخب کیا گیا ہے اور وہ لانچنگ پوزیشن کے مطابق مختلف حدود کو نشانہ بنانے کی اہلیت رکھتا ہے۔
اس تجربے کی کامیابی کے ساتھ ، ملک نے دشمن کے راڈار ، مواصلاتی مقامات اور دیگر تابکاری پر مبنی دیگر اہداف کو ختم کرنے کے لئے طویل فاصلے سے چلنے والے اینٹی تابکاری میزائل تیار کرنے کی صلاحیت حاصل کرلی ہے۔