نئی دہلی، 11 دسمبر (یو این آئی) ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن (ڈی آر ڈی او) اور فضائیہ نے ملک میں ہی ڈیزائن اور تیار کردہ ٹینک شکن میزائل کا ہفتہ کو پوکھرن میں کامیاب تجربہ کیا۔
اس میزائل کا تجربہ فضائیہ کے ہیلی کاپٹر سے کیا گیا۔
تجربہ کے دوران میزائل نے مشن کے سبھی اہداف کو کامیابی کے ساتھ حاصل کیا۔اس دوران سبھی نظاموں نے
اطمینان بخش طریقے سے کام کیا اور مشن کو انجام دیا۔ یہ میزائل جدید ترین سیکر سے لیس ہے جو محفوظ فاصلے سے ہدف کو درست طریقے سے نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔یہ میزائل 10 کلومیٹر تک ہدف کو نشانہ بنا سکتا ہے۔ اس میزائل کے کامیاب تجربے سے فضائیہ کی مارکرنے کی طاقت میں کافی حد تک اضافہ ہوگا اور اسے دفاعی شعبے میں خود انحصاری کی جانب ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔