نئی دہلی، 24 جون (یو این آئی) ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن (ڈی آر ڈی او) اور بحریہ نے ایک مختصر فاصلے تک زمین سے فضا میں مار کرنے والے ورٹیکل لانچ میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔
وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے میزائل کے کامیاب تجربے پر ڈی آر ڈی او اور بحریہ اور
صنعتی دنیا کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اس سے فضائی خطرات سے نمٹنے کے لیے بحری جنگی جہازوں کی طاقت میں اضافہ ہوگا۔
یہ ٹیسٹ جمعہ کو اوڈیشہ کے چندی پور ٹیسٹ رینج سے بحریہ کے جنگی جہاز کے ذریعہ کیا گیا۔ ٹیسٹ کے دوران ہدف کو ہوا میں تیز رفتاری سے نشانہ بنایا گیا جو کہ مکمل طور پر درست رہا۔