حیدرآباد9فروری(یواین آئی)کرناٹک کے تعلیمی اداروں میں حجاب پر پابندی کے خلاف اور باحجاب طالبات کی حمایت میں ان سے اظہاریگانگت اور اظہار یکجہتی کرتے ہوئے شہر حیدرآباد کے ملے پلی علاقہ میں واقع انوارالعلوم کالج کے طلبا
اور طالبات نے بڑے پیمانہ پر احتجاج کیا۔
احتجاجی، اپنے ہاتھوں میں سیاہ پرچم اوربینرس تھامے ہوئے تھے۔
ان بینرس میں انگریزی زبان میں لکھاگیا تھا کہ حجاب مسلم خواتین کا دستوری حق ہے اور اس کو کوئی بھی نہیں چھین سکتا۔