حیدر آباد 31 دسمبر (یو این آئی) تلنگانہ کے سابق وزیر وبی آرایس کے کارگذار صدر تارک را را مار او نے تلنگانہ میں کانگریس حکومت کی طرز حکمرانی پر تشویش کا اظہار کیا۔
انہوں نے حکومت کی جانب سے چلائے جانے والے گرو کل
اسکولس میں فوڈ پوائزنگ کے واقعات کے اعادہ اور طلبہ کو در پیش مشکلات کو روکنے کے لیے ریاستی حکومت کے ناقص اقدامات پر سوال اٹھایا۔ را مار اؤ نے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں طلبہ نے بتایا کہ کھانے کے مطالبے پر انہیں گروکل میں بھکاری کہا جاتا ہے-