بنگلور/5فروری(ایجنسی) کالج طلبہ کے ایک گروپ نے گلے میں ڈگریاں لٹکائے راہگیروں کو پکوڑے بیچے۔ روزگار کی تخلیق سے متعلق وزیراعظم نریندر مودی کے ریمارکس پر برہم ان طلبہ نے آج مودی کی ریلی کے قریب یہ اقدام کیا تاہم پولیس نے انہیں وہاں سے دور ہٹادیا۔ یہ واقعہ وزیراعظم کی ریلی سے چند گھنٹے قبل پیش آیا۔ طلبہ مہکری سرکل پر جمع ہوئے جو مودی کے جلسہ عام کے مقام پیالیس گراؤنڈ سے قریب واقع ہے۔
start;"="">وزیراعظم نے حال ہی میں پکوڑا بیچنے اور روزگار کی تخلیق کو جوڑا تھا جس پر بطور احتجاج طلبہ نے اپنے گلوں میں ڈگری لٹکائے ہوئے راہگیروں کو پکوڑے بیچ کر منفرد انداز کا احتجاج کیا۔
وزیراعظم سے حال ہی میں ایک نیوز چینل پر دیئے گئے انٹرویو میں جب گزشتہ 4 برسوں کے دوران مناسب روزگار کی عدم فراہمی سے متعلق سوال کیا گیا تو انہوں نے جواب دیا تھا کہ ایک شخص اس ٹی وی چینل کے اسٹوڈیو کے باہر پکوڑے بیچ کر روزانہ 200 روپئے کماتا ہے تو کیا اسے بھی بیروزگار سمجھا جائے گا۔