چینئی/4ستمبر(ایجنسی) طیارے میں دوران پرواز بھارتیہ جنتا پارٹی کی مرکزی رہنما سے نوک جھونک اور مودی سرکار کو فاشسٹ کہنے پر خاتون مسافر کو 15 دن کے لیے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا۔
میڈیا کے مطابق 28 سالہ خاتون Sofia صوفیہ لوئس کو بھارتیہ جنتا پارٹی کے خلاف نعرے بازی اور مودی سرکار کو تنقید کا نشانہ بنانا مہنگا پڑ گیا۔ چینئی سے ٹویٹی کورن جانے والی پرواز میں بی جے پی تامل ناڈو کی صدر اور ایک مسافر خاتون کے درمیان نوک جھونک نے شدت اختیار
کرلی۔ 28 سالہ صوفیہ لوئس ریسرچ اسکالر ہیں۔
ایئرپورٹ اتھارٹی آف انڈیا کے اہلکاروں نے خاتون مسافر کو حراست میں لے کر اشتعال انگیزی اور دوران پرواز ہنگامہ آرائی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔
پولیس نے خاتون مسافر کو جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا۔ عدالت نے پولیس کی استدعا قبول کرتے ہوئے خاتون مسافر کو 15 روز کے لیے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ عدالت نے پولیس کو حکم دیا کہ 15 روز کے اندر چالان تیار کر کے خاتون مسافر کو ایک بار پھر عدالت میں پیش کرے۔