: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
نئی دہلی ، پٹنہ، 21 جنوری (یو این آئی) لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا نے آج کہا کہ قانون سازوں میں رکاوٹوں سے پاک اور منظم بحث اور بہترین مذاکرات کی روایت کو برقرار رکھا جانا چاہیے اجلاسوں کی کم ہوتی ہوئی تعداد پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے لوک سبھا کے اسپیکر نے کہا کہ تمام
پریذائیڈنگ افسران کی یہ کوشش ہونی چاہئے کہ ایوانوں میں کوئی خلل نہ پڑے، اتفاق رائے اور اختلاف رائے کے باوجود ہمارے ایوان وسیع تر عوامی مفاد میں اور بہتر ماحول میں چلیں تاکہ ہم اپنے ایوانوں میں اپنی آئینی ذمہ داریوں کو بہتر طریقے سے ادا کر سکیں، وہ عوامی خدمت اور گڈ گورننس میں بہتر کردار ادا کر سکیں گے۔