the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
پٹنہ 02 نومبر ( یواین آئی) بہار کی 243 اسمبلی کی بقیہ 172 میں سے 94 سیٹوں پر دوسرے مرحلہ میں منگل کو سخت حفاظتی انتظامات کے مابین ووٹ ہوں گے چیف الیکشن افسر سنجے کمار سنگھ نے سموار کو یہاں بتایاکہ 03 نومبر کو عام طور پر ووٹنگ کا وقت صبح سات بجے سے شام چھ بجے تک رہے گا۔ لیکن انتظامی وجوہات کی بناپر کھگڑیا کے بیلدور اور الولی اسمبلی حلقہ ، دربھنگہ ضلع کے کوشیشور استھان اور گوڑا بورام اسمبلی حلقہ ، مظفر پور ضلع کے مینا پور ، پارو اور صاحب گنج اور ویشالی ضلع کے راگھو پور اسمبلی حلقہ میں ووٹنگ صبح



سات بجے سے شام چار بجے تک ہوگی ۔
مسٹر سنگھ نے بتایاکہ پر امن ووٹنگ کیلئے سیکوریٹی کے وسیع انتظامات کئے گئے ہیں ۔ انہوں نے بتایاکہ اس مرحلہ میں ویب کاسٹ والے ووٹنگ مراکز کی تعداد 3548 ہے ۔ وہیں 80 سال سے زائد عمر کے بزرگ اور معذوروں کیلئے 20240 پوسٹل بیلٹ جاری کئے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ پٹنہ سیٹی اسمبلی حلقہ میں 80 سال سے زائد عمر کے بزرگوں اور معذور ووٹروںکو گھر سے پولنگ مراکز تک آنے ۔ جانے کیلئے پہلی بار آن ڈیمانڈ ٹیکسی سروس دہندہ کمپنی اوبر کے ذریعہ مفت ٹرانسپورٹ سروس دستیاب کرائی جارہی ہے ۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.