نئی دہلی، 25 جنوری (یواین آئی) بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے کہا ہے کہ ملک کو نقصان پہنچانے کے لئے دہلی کے شاہین باغ میں رچی جارہی ملک مخالف سازش کے اس کے پاس پختہ ثبوت ہیں۔
پارٹی کے ترجمان سمبت پاترا نے سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہے ویڈیو کا ذکر کرتے ہوئے ہفتہ کے روز یہاں کہا، " ہندوستان کی آزادی کو ختم کرنے کے لئے شاہین باغ میں سازش رچی جا رہی ہے۔ہمارے پاس اس کے پختہ ثبوت ہیں. "
انہوں نے کہا کہ اس ویڈیو میں ایک مقررلوگوں سے آسام کا ملک کے باقی حصوں سے رابطہ توڑنے کی اپیل کر رہا ہے۔
انہوں نے کہا، "ویڈیو میں جس طرح سے ملک مخالف جذبات کو بھڑکایا گیا ہے، وہ نہ صرف باعث تشویش ہے، بلکہ
ملک سے غدار ی بھی ہے۔" انہوں نے کہا کہ یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ دہلی کا شاہین باغ ’ دشاہین (بے سمت ) باغ میں تبدیل ہو چکا ہے ۔
انہوں نے کہا، " ویڈیو میں ہندوستان کے کئی ٹکڑے ٹکڑے کرنے کی بات کہی گئی ہے اور آسام اور شمال مشرق ہندوستان کو ملک سے علیحدہ کرنے کی سازش رچی جارہی ہے۔ اسے کھلے طور پر جہاد کہا گیا ہے۔ "
بی جے پی ترجمان نے کہا، "ويڈیو میں ترجمان کہتا ہے کہ ہندوستانی فوج کو شمال مشرقی ہندوستان میں داخل ہونے سے گریز کرنا چاہئے۔ آپ ہندوستانی فوج کو آسام اور شمال مشرقی ہندوستان کی دیگر ریاستوں میں داخل ہونے سے کیوں روکنا چاہتے ہیں۔ آپ کی خواہش کیا کرنے کی ہے۔ آپ کے دماغ میں کس طرح کی سازش ہے۔