: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی ، 29 مارچ (یو این آئی) مرکزی کامرس اور صنعت کے وزیر پیوش گوئل نے کہا ہے کہ ہندوستان کو مینوفیکچرنگ کے ایک بڑے عالمی مرکز کے طور پر قائم کرنے کے لیے ضروری ہے کہ ملک میں تجارتی تنازعات کے حل کے لیے ثالثی کا ایک مضبوط نظام ہو۔ مسٹر گوئل ہفتہ کو دہلی میں یونائیٹڈ انٹر نیشنل ایڈوکیٹس کا نفرنس کے خصوصی مکمل اجلاس سے
خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ایک مضبوط قانونی اور ثالثی فریم ورک ہندوستان کو مینو فیکچرنگ انڈسٹری میں ایک عالمی طاقت بنانے میں مدد کرے گا۔ مسٹر گوئل نے قانونی برادری کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ واضح ، مضبوط اور عالمی سطح پر مسابقتی قانونی حکومتوں کا مسودہ تیار کریں جو عالمی اقتصادی سپر پاور کے طور پر ہندوستان کی خواہشات کی حمایت کریں۔