the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
لکھنؤ:28اپریل(یواین آئی) اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے منگل کو کہا کہ کورونا انفیکشن کی ہر چین کو توڑنے کے لئے ضروری ہے کہ لاک ڈاؤن پر سخت سے عمل کیا جائے اور سماجی دوری پر خصوصی دھیان دیا جائے۔
مسٹر یوگی نے لاک ڈاؤن کی جائزہ میٹنگ میں کہا کہ پولیس کے جوان اور افسران خود کی صحت کا دھیان رکھتے ہوئے لاک ڈاؤن پر عمل آوری کے لئے سخت رویہ اپنائیں۔ہاٹ اسپاٹ علاقوں میں صرف طبی،صفائی اور ہوم دلیووری سے وابستہ ملازمین کو ہی جانے کی اجازت دی جانی چاہئے اور ان علاقوں میں سبھی گھروں کو سینیٹائز کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ چیف میڈیکل



افسر نرسنگ ہوم کے مالکین اور دیگر ڈاکٹروں کے ساتھ میٹنگ کریں تاکہ ٹیلی میڈیسن کے ذریعہ طبی مشورےدستیاب کرائے جاسکیں۔ انہوں نے ہدایت دی کہ فون پر مریضوں کو ان کے مرض کے بیمار میں معلومات فراہم کرنے والے ڈاکٹروں کی فہرست کی معقول تشہیر کی جائے۔
وزیر اعلی نے کہا کہ ہر ضلع میں 15تا25ہزار افراد کی اہلیت والے قرنطینہ مرکز اور رہائشی کیمپ بنائے جائیں۔ شلٹر ہوم میں 14دنوں کی ادارہ جاتی قرنطینہ کی مدت پورا کرنے والوں کا میڈیکل جانچ کرا کر انہیں ہوم قرنطینہ کے لئے گھر بھیج دیا جائے۔میڈیکل ٹیسٹنگ کے لئے پول ٹیسٹنگ اور رینڈم ٹیسٹنگ کا استعمال کیا جائے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.