جے پور، 07 مئی (یو این آئی) راجستھان میں بڑھتی عالمی وبا کورونا کی دوسری لہر کی کڑی کو توڑنے کے لیے حکومت نے 10 سے 24 مئی تک سخت لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزیراعلیٰ
اشوک گہلوت کی صدارت میں جمعرات کی رات ویڈیو کانفرنس کے ذریے ہوئی کابینیہ کی میٹنگ میں یہ فیصلہ کیا گیا۔
ریاست میں 10 مئی صبح پانچ بجے سے 24 مئی صبح پانچ بجے تک یہ لاک ڈاؤن جاری رہے گا۔