: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
حیدرآباد21اکتوبر(یواین آئی)وزیراعلی تلنگانہ ریونت ریڈی نے حال ہی میں سکندرآباد کی ایک مندرمیں مورتی کو نقصان پہنچانے اور اس کے بعد ہوئے تشدد کے واقعہ کاحوالہ دیتے ہوئے کہا کہ تلنگانہ کے شہری ایسے واقعات کے خلاف چوکس رہیں انہوں نے حیدرآباد کے
گوشہ محل اسٹیڈیم میں منعقدہ پولیس یادگار پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بعض جنونی افرادمنادراور مساجد پر حملہ کرکے عوام کو مشتعل کرنے کی کوشش کررہے ہیں، لیکن تلنگانہ سماج ایک سمجھدار سماج ہے وہ ایسی اشتعال انگیز کارروائیوں کی حوصلہ افزائی نہیں کررہا ہے۔